Time 02 جون ، 2025
کھیل

نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے

نیوزی لینڈ کے  ٹیسٹ کرکٹر  رابرٹ اینڈرسن  انتقال کرگئے
رابرٹ اینڈرسن نے 9 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی/ فائل فوٹو

آکلینڈ: نیوزی کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن  انتقال کرگئے۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق  رابرٹ اینڈرسن 76 برس کی عمر میں  انتقال کرگئے ہیں۔

 رابرٹ اینڈرسن نے 1976 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ، انہوں نے لاہور میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ رابرٹ اینڈرسن نے 9 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔

مزید خبریں :