Time 02 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

مریم نفیس نے کرکٹر اعظم خان کو اپنا ’منہ بولا بیٹا‘ کہہ دیا

مریم نفیس نے کرکٹر اعظم خان کو اپنا ’منہ بولا بیٹا‘ کہہ دیا
مریم نفیس کی پی ایس ایل میچ کے دوران کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے /فوٹوفائل

پاکستانی  اداکارہ مریم نفیس نے کرکٹر اعظم خان کو منہ بولا بیٹا کہہ دیا۔

مریم نفیس کی پی ایس ایل میچ کے دوران کی گئی گفتگو کی   ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اعظم خان سے متعلق بات کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نفیس  نے   اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت  کرتے ہوئے اعظم خان سے اپنا تعلق بھی بتایا۔

میزبان کے سوال پر مریم نفیس نے بتایا کہ ٹیم میں ان کے’  بے بی‘  بھی موجود ہیں اور وہ اعظم خان ہیں۔

میزبان کے حیرت زدہ ہونے پر اداکارہ نے کہا کہ ’ ایک دن میں نے اعظم خان سے کہا تھا کہ تم میرے منہ بولے بیٹے کی طرح ہو، میرےاور اعظم کے پاس اتنی باتیں ہوتی ہیں لیکن ہم نے کبھی کرکٹ پر کوئی بات نہیں کی‘۔

دوسری جانب اعظم خان نے بھی  ہنستے ہوئے بتایا کہ ’مریم نفیس اور میں بہت پیار بھری باتیں کرتے ہیں‘۔

مزید خبریں :