Time 02 جون ، 2025
کاروبار

ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
فوٹو: فائل

پاکستان میں آج سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت5 ہزار 900 روپے اضافےکے بعد 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 58 روپے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے ہے۔

  ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت 59 ڈالر اضافے سے 3347 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :