02 جون ، 2025
بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان سے شروع ہوکر منفی پر بند ہوا ہے۔
100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1917 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازارمیں 49 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کم ہوکر 14444 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ پانچ پیسے کم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ پانچ پیسے کم ہوکر 281 روپے97 پیسے پر بند ہوا ہے۔