03 جون ، 2025
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے، انہوں نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔
ان کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سےبات چیت جاری ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے ہیں۔