03 جون ، 2025
عید قرباں میں صرف چند دن رہ گئے ہیں اور ایسے میں قربانی کے جانوروں کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔
سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے لوگ خوبصورت اور من پسند جانور کا انتخاب کررہے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہمیں گلی گلی اب مختلف جانور نظر آرہے ہیں۔
کہیں منڈی سے گاڑیوں میں سوار جانور کی تو کہیں جانوروں کے بھاگنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس دیکھ کر آپ کا دل دہل جائے گا۔
یہ ویڈیو ایک بکرے کی چھت سے گرنے کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی میں چند جانور بندھے ہوئے ہیں اور ایسے میں اچانک ایک سفید رنگ کا بکرا گلی میں بیٹھی گائے پر آگرتا ہے۔
بکرا گرنے کے بعد گائے خوف کے مارے کھڑی ہوئی اور حیران کن طور پر بکرا بھی بھاگ کھڑا ہوا۔