Time 04 جون ، 2025
پاکستان

ڈمپرز ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان

ڈمپرز ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان
فائل فوٹو

ڈمپرز ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن اس سال کراچی شہر سے آلائشیں نہیں اٹھائے گی۔

انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ہماری 20 سے 25 گاڑیاں جلائی گئی ہیں  اور ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، اس حوالے سے کمشنر کراچی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواست بھی لکھ چکا ہوں، سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ ڈمپر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز سے پیش آنے والے حادثات میں متعدد شہریوں کی ہلاکت کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلانے کے واقعات پیش آئے تھے۔

مزید خبریں :