کھیل

پاکستان فٹبال ٹیم کو میانمار کیخلاف میچ سے قبل دھچکا، اسٹرائیکر ریان زخمی

پاکستان فٹبال ٹیم کو میانمار کیخلاف میچ سے قبل دھچکا، اسٹرائیکر ریان زخمی
19 سالہ اسٹرائیکر انجری کے بعد واپس اسکاٹ لینڈ روانہ ہوگئے— فوٹو:فائل

میانمار کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں میانمار کے خلاف میچ سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

اسکاٹ لینڈ میں ڈنڈی فٹبال کلب سے کھیلنے والے ریان کو پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم انجری کی وجہ سے ان کا پاکستان ڈیبیو تاخیر کا شکار ہوگیا اور وہ میانمار کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

ریان محمد اسلام آباد میں جاری قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ میانمار کے خلاف میچ سے بھی آؤٹ ہوگئے۔ ریان محمد نے انجرڈ ٹانگ کی تصویر بھی سوشل میڈیا اسٹوری پر لگائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 سالہ اسٹرائیکر انجری کے بعد واپس اسکاٹ لینڈ روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :