Time 05 جون ، 2025
پاکستان

بھارت دہشتگردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے: حنا ربانی

بھارت دہشتگردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے: حنا ربانی
بھارت عالمی قانون کو نظر انداز کرنا چاہتا ہے ، اسی لیے ان کے وفد نے اقوام متحدہ میں مصروفیات ہی نہیں رکھیں: پاکستانی سفارتی مشن کی رکن حنا ربانی/ فائل فوٹو

 پاکستانی سفارتی مشن کی رکن حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ  بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے تاہم دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی مشن کی رکن حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں بھی ماورائے عدالت قتل کے بعد معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے جبکہ دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، بھارت عالمی قانون کو نظر انداز کرنا چاہتا ہے اسی لیے ان کے وفد نے اقوام متحدہ میں مصروفیات ہی نہیں رکھیں۔

 حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ کینیڈا نے مودی کو جی سیون سربراہ اجلاس میں مدعو نہیں کیا جس سے یہ پیغام گیا کہ کینیڈا اس رویے کو برداشت نہیں کرے گا، پاکستان نے مودی کا ماضی بھلانے کی کوشش کی مگر مودی کا جواب ملا روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی کھاؤ۔

مزید خبریں :