Time 05 جون ، 2025
دنیا

جاپان میں خاتون کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد

جاپان میں خاتون کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد
فائل فوٹو

جاپانی خاتون کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی شہر کماموٹو میں قائم ایک خستہ حال گھر میں درجنوں بلیاں مردہ پائی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بلیاں جانوروں کی فلاح و بہبود کے ایک گروپ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گھر پر موجود تھیں۔

اس حوالے سے شہر کے جانوروں کے تحفظ کے مرکز کا کہنا تھا کہ اسے ایک جوڑے کی جانب سے شکایت کی گئی کہ انہوں نے بلی کی دیکھ بھال کیلئے خاتون سے رابطہ کیا تھا اور ان کی بلی مرگئی۔

جوڑے کی شکایت پر تنظیم نے گھر پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے بلیوں کو مردہ پایا جب کہ گھر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے باعث شدید گندگی دیکھی گئی۔

تنظیم کے مطابق انہوں نے چھاپے کے دوران 12 بلیوں کو زندہ ریسکیو بھی کیا جنہیں دوسرے شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خاتون نے بلیوں کی موت سے لاعلمی ظاہر کی تاہم خاتون کیخلاف کوئی قانونی کارروائی تاحال عمل میں نہیں آسکی۔

مزید خبریں :