Time 05 جون ، 2025
جرائم

خیبر: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

خیبر: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے: پولیس/ فائل فوٹو

خیبر میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ فائرنگ سے خاتون بھی زخمی ہوئی جو اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :