05 جون ، 2025
مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے مسجدالحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے کہا اللہ تعالیٰ نے فرمایا شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا۔
امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، حیا ایمان کی شاخ ہے، والدین سے ہمیشہ صلہ رحمی سے پیش آؤ اور کثرت سے گناہوں کی معافی مانگو، اللہ نے جنب کی طلب کرو اور جہنم سے نجات طلب کرو۔
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا، دشمن کو معاف کرنا بھی نیکی ہے، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو، اللہ تعالی نے فساد فی الارض سے سختی سے منع فرمایا ہے۔
ان کا کہنا تھا انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیے کیونکہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔
خطبہ حج میں کہا گیا کہ دین اسلام کے 3 درجات ہیں جس کا اعلیٰ درجہ احسان ہے، دوسرا درجہ ایمان کا ہے جو زبان سے اقرار، دل سے یقین اور اعضا سے عمل کرنا ہے، ایمان کی شاخیں 70 سے زائد ہیں، لاالہ الااللہ کہنا اعلیٰ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کرنا سب سے نچلا ہے۔
شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے کہا کہ اے ایمان والو عہد اور وعدے کو پورا کرو، جب بھی بات کرو اچھی بات کرو، اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، اللہ کا شکر گزار بندوں سے وعدہ ہے کہ جتنا شکر کریں گے انہیں زیادہ تعمتوں سے نواز دیگا۔
امام کعبہ نے خطبہ حج میں فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا اےاللہ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کا خیال رکھ، ہمارے فلسطینی بھائیوں کی بھوک، مصائب اور تکالیف کا خاتمہ فرما، اے اللہ، فلسطین کے بےگھروں کو آسرا دے، انہیں امن عطاکر، دشمنوں کے شر سے نجات دے، اے اللہ ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔ اے اللہ، مسلمانوں کے حکمرانوں کو بھلائی کی توفیق دے، انہیں ہدایت اور تقویٰ عطا فرما۔