Time 05 جون ، 2025
پاکستان

قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
 بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے، جس سے بیکٹیریا بنتا: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید/ فائل فوٹو

لاہور: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو قربانی کے گوشت سے متعلق ہدایت جاری کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ نہیں کریں کیونکہ  گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفی 18 درجہ حرارت پر گوشت محفوظ رہتا ہے، شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف اور خشک کرکے فریز کریں، بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے جس سے بیکٹیریا بنتا۔

عاصم جاوید نے مزید کہا کہ ان دنوں عید کی وجہ سے جعلی مشروبات کا کاروبار عام ہے، 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں،  شہری عید پر لیموں پانی کا استعمال کریں۔

مزید خبریں :