05 جون ، 2025
عیدکی چھٹیوں سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 482 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 281 بھی ہوا لیکن کاروبار کا اختتام 157 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 21 ہزار 641 پر کیا ہے۔
کاروباری دن میں 100انڈیکس 763 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار کے کاروباری حجم میں مسلسل چوتھے روز اضافے ہوا۔
بازار میں آج 85 کروڑ 46 لاکھ شیئرز کے سودے 25 ارب 79 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 729 ارب روپے ہوگئی ہے۔