Time 06 جون ، 2025
پاکستان

پاکستان میں 44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے، عالمی بینک

پاکستان میں 44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے، عالمی بینک
عالمی بینک نے دنیا کے لوئر مڈل آمدن والے ممالک کے لیے 4.20 ڈالر روزانہ فی کس کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ہے جو اس سے قبل 39.8فیصد تھی۔

 عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے لوئر مڈل آمدن والے ممالک کے لیے 4.20 ڈالر روزانہ فی کس کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا ہے پہلے 3.65 ڈالر  روزانہ کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا گیا تھا جس میں اب اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے نتیجے میں پاکستان میں غربت کی سطح 44.7فیصد ہو گئی، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی غریب ترین آبادی کی شرح 16.5فیصد ہے جس کی روزانہ آمدن 3 ڈالر فی کس ہے جبکہ اپر مڈل آمدن ساڑھے 8 ڈالر روزانہ ہےا ور پاکستان کی کل آبادی کا 88.4 فیصد افراد اس پر مشتمل ہیں۔

عالمی بینک کے غربت کے یہ اعدادوشمار 2017کی آبادی کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان میں 2023میں نئی مردم شماری ہوئی ہے، 2017کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 20کروڑ 60لاکھ افراد پر مشتمل تھی اسے غربت کا شکار ساڑھے 8کروڑ آبادی بڑھ کر سوا 9کرو ڑ تک پہنچ گئی ۔

مزید خبریں :