Time 06 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

خوف اور تھرل سے بھرپور جیوفلمز کا نیا شاہکار ”دیمک“ آج ریلیز ہوگی

خوف اور تھرل سے بھرپور  جیوفلمز کا نیا شاہکار ”دیمک“ آج ریلیز ہوگی
فلم شائقین کو خوف اور جذبات کی نئی دُنیا میں لے جائیگی، بکنگ کرالیں ورنہ عید کے رش میں موقع نہیں ملے گا

کراچی: جیو فلمز کی نئی بلاک بسٹر ہارر فلم’ دیمک“‘ جمعہ کو ملک کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے، وحشت، تجسس، جنات اور خاندانی رشتوں کی الجھنوں پر مبنی یہ فلم شائقین کیلئے ایک بالکل نیا اور منفرد تجربہ ثابت ہونے والی ہے۔

فلم بینوں سے گزارش ہے کہ اس نئے اور تہلکہ خیز شاہکار کو بڑے پردے پر دیکھنے کیلئے ایڈوانس میں ٹکٹ بک کرالیں تاکہ عید کے رش میں بڑی فلم کو دیکھنے سے محروم نہ رہ جائیں۔ 

رافع راشدی ڈائریکشن، عائشہ مظفر کی تحریر، جدید ٹیکنالوجی سے مزین فلم ’ دیمک ‘  مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ ریلیز کریگا،  ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی، ہدایتکار رافع راشدی اور عائشہ مظفر کی تحریر سے مزین اس فلم میں نا صرف خوف اور تھرل ہے بلکہ معاشرتی مسائل اور جذباتی لمحات کو بھی بڑی خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر سینئر فنکار شامل ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے مزین اور سسپنس سے بھرپور کہانی ہر عمر کے افراد کیلئے ”پیسہ وصول“ اور تفریح سے بھر پور ثابت ہوگی۔

 نقادوں کا ماننا ہے کہ فلم ”دیمک“پاکستانی سنیما میں ہارر اور ڈرامے کا نیا ٹرینڈ سیٹ کردے گی۔

 یاد رہے کہ ”جیو فلمز“اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے ان میں ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر“ شامل ہیں۔

مزید خبریں :