06 جون ، 2025
پاکستان کےمشہور اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ میں کبھی کبھی اہلیہ کے پیر بھی دبا دیتا ہوں۔
سپر اسٹار ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اپنی آنے والی فلم لوو گرو کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال ہی میں ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران انٹریو میزبان نے اداکار ہمایوں سعید سے سوال کیا کہ آپ اپنی اہلیہ سے محبت کااظہار کیسے کرتے ہیں؟ جس پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ میں اپنی محبت کیلئے بڑے سادہ سے طریقوں پر عمل کرتا ہوں، مثلاً آئی لو یو یا پھر مس یو کہہ کر ۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھاکہ یا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری شادی کو بہت عرصہ گزر چکا ہے یا پھر ثمینہ بہت سنجیدہ ہے، شاید کسی کو یقین نہ آئے کہ ثمینہ نے آج تک مجھے آئی لو یو نہیں کہا اور شاید وہ مجھ سے یہ توقع بھی نہیں کرتی کہ میں بار بار اس سے محبت کااظہار کروں لیکن اس کے باوجود میں ثمینہ کو آئی لو یو اور آئی مس یو کہتا ہوں۔
ہمایوں سعید نے مزید بتایا کہ ’میں ثمینہ کے ساتھ بہت مذاق مستی کرتا ہوں، اگر کبھی وہ تھک جائے تو میں اس کے پیر بھی دبادیتا ہوں، وہ مجھ سے اکثرو بیشتر ناراض ہوجاتی ہے اور میں اسے زیادہ تر منا رہا ہوتا ہوں، اس کے علاوہ بھی میں سب سے بہت جلد معافی مانگ لیتا ہوں‘ ۔