Geo News
Geo News

کاروبار

میٹ مرچنٹس نے بقرعید پر جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کردی

میٹ مرچنٹس نے بقرعید پر جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کردی
وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طےکریں گے: میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن— فوٹو:فائل

کراچی میں میٹ مرچنٹس کی جانب سے بقرعید پر جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق 3 من تک بچھیا کے ذبح کرنے کا ریٹ 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے اور اونٹ کا معاوضہ 70 ہزار روپے لیا جائے گا۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بتایاکہ بکرا ذبح کرنے کی اجرت 10 ہزار روپے سےشروع ہوگی۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزنی جانوروں کے ذبح کرنے کی اجرت مقامی قصاب طےکریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین کنزیومر رائٹس کونسل شکیل بیگ نے میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی طے کردہ قیمتیں مسترد کردیں۔

انہوں نے کہا کہ بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور گائے کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ اونٹ ذبح کرنے کا ریٹ 40 ہزار سےزیادہ نہیں ہونا چاہیے۔