Time 06 جون ، 2025
پاکستان

کراچی مویشی منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانور فروخت ہوگئے

کراچی مویشی منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانور فروخت ہوگئے
 19 اپریل سے اب تک مویشی منڈی میں داخل ٹریلر اور ٹرکوں کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہے: انتظامیہ مویشی منڈی— فوٹو:فائل/پی پی آئی 5 جون

کراچی مویشی منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانور فروخت ہوگئے۔

مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گاڑی کی انٹری فری کردی گئی ہے ، اس سے قبل فی پاس کے 3250 روپے تھے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس بار کراچی والوں نے جانور نہیں خریدا، جتنا خرچہ ہوا ہے وہ بھی پورا نہیں ہوا۔ دوسری جانب شہری کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ والے جانور کے 6 لاکھ مانگے جا رہے تھے، اس بار جانور زیادہ ہیں اور لوگ کم ہیں۔

انتظامیہ مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ 19 اپریل سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانوروں کے سودے ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق 19 اپریل سے اب تک مویشی منڈی میں داخل ٹریلر اور ٹرکوں کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں :