06 جون ، 2025
کراچی کے علاقے بلاول جوکھوں گوٹھ سے اغوا ہونے والے شہری پولیس نے بازیاب کرا لیا۔
ملیر کینٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار اہلکاروں نے مدد علی نامی شہری کو بلاول جوکھوں گوٹھ سے گزشتہ رات اغوا کیا اور اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر میں لے جا کر رکھ دیا جس کے بعد مغوی کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔
ملیر کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کی اور مغوی کو بازیاب کروا لیا اور اغوا میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر راشد علی، پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، پی سی خالد اور پی سی نعیم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان نے دوران تفتیش اپنا گناہ قبول کرلیا جس کے بعد گرفتار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔