07 جون ، 2025
اُزبکستان اور اُردن پہلی مرتبہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جنوبی کوریا نے بھی عراق کو ہراکر میگا ایونٹ میں جگہ بنالی۔
اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فٹبال میں ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
48 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں مزید 3 ٹیموں نے جگہ بنا لی۔
اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار میگا ایونٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔کوالیفائر کے آخری میچ میں اُزبکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ برابر کھیل کر فائنل راؤنڈ میں شرکت یقینی بنائی۔
گروپ اے میں اُزبکستان ، ایران کے ساتھ فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بنی ہے۔
دوسری جانب گروپ بی میں جنوبی کوریا نے عراق کو 0-2 سے مات دی اور نہ صرف خود کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی بلکہ اُس کی فتح کے نتیجے میں اُردن کی ٹیم کی بھی فٹبال ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی جس نے عمان کو 0-2 سے ہرایا تھا ۔