07 جون ، 2025
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے زامران میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق تربت کے علاقے زامران میں سیرکزہ کے مقام پر آج صبح ایک گاڑی پر بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں سیرکزہ زامران کے رہائشی محمد امین ولد عبدالکریم اور ان کے بیٹے نوید امین جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں 4 دیگرافراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق صبح سویرے عید کی نماز پڑھنے قریبی گاؤں گربن جارہے تھے کہ راستے میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا۔
پولیس نے بتایاکہ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کرجاں بحق اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔