07 جون ، 2025
بالی وڈ ہدایت کار منیش گپتا نے تنخواہ مانگنے پر ڈرائیو کو چھری سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈرائیور محمد لشکر 3 سال سے ہدایت کار کے پاس 23 ہزار بھارتی روپے میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا اور گزشتہ ماہ اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہدایت کار نے دوبارہ کام پر آنے کی شرط پر پیسوں کی ادائیگی کا کہا، ڈرائیور کے کام پر واپس آنے کے باوجود منیش گپتا نے اسے تنخواہ نہ دی۔
رپورٹس کے مطابق تنخواہ کے مطالبے پر ہدایت کار نے کچن سے چھری اٹھا کر حملہ کرکے ڈرائیور کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈرائیور نے ہدایت کار کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروالیا تاہم پولیس نے اب تک کارروائی نہیں کی۔
خیال رہے کہ منیش گپتا نے ’ڈرنا ضروری ہے‘ اور ’ہاسٹل‘ سمیت کئی فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔