Time 08 جون ، 2025
کھیل

پاکستانی ریسلر اطہر نے بھارتی حریف کو شکست دیکر عوام کو عید کا تحفہ دیدیا

پاکستانی ریسلر اطہر نے بھارتی حریف کو شکست دیکر عوام کو عید کا تحفہ دیدیا
فوٹو:  انٹرنیشنل چیمپئن شپ

کھٹمنڈو:پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے ہفتے کو بھارتی حریف سمرات وریندر کو شکست دےکر انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔

اطہر زاہد نے اپنی جیت عید کے دن پاکستانی قوم کے نام کردی۔

پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے کہا کہ کامیابی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے۔

مزید خبریں :