Time 08 جون ، 2025
دنیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا گیا—فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ  کر دی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ 

لینڈنگ کے بعد کافی دیر تک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دکھائی دیا۔ واقعہ میں تمام 5  مسافر محفوظ رہے البتہ  پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی روٹ پر گزشتہ 30 دنوں کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

مزید خبریں :