08 جون ، 2025
عید الاضحیٰ کا پہلا روز گزرچکا ہے عید کے دوسرے روز کہیں قربانی تو کہیں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں ایک مشکل جس کا خواتین کو سامنا ہوتا ہے یا آئندہ چند روز میں ہونے والا ہےوہ یہ کہ فریزر میں رکھے گوشت کو جلدی سے کیسے نرم کیا جائے؟
اس کے لیے کچھ خواتین گوشت کے پیکٹ کو فریزر سے نکال کر پانی میں رکھتی ہیں لیکن یہ عمل کافی وقت لیتا ہے۔
اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس کے تحت گوشت جلد پگھل جائے گا۔
ایک بڑا سا پیالا لیں اور اس میں پانی بھریں، ساتھ ہی 2 چمچ نمک اور 2 چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں اور اس میں گوشت کا پیکٹ ڈال دیں۔
یہ ناصرف گوشت کو جلد نرم کرے گا بلکہ اس پر لگا خون بھی صاف کردے گا۔