Time 08 جون ، 2025
دنیا

بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع

بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع
فوٹو: فائل

بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع ہو گیا۔

مقامی میتی کمیونٹی کے ایک اہم رہنما کی گرفتاری کے بعد نوجوانوں کے ایک گروپ نے اپنے سروں پر پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگانے کی دھمکی بھی دی ہے، اِس رہنما پر منی پور میں نسلی فسادات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

امپھال میں احتجاج اس وقت شروع ہوا جب سکیورٹی فورسز نے میتی رہنما کانن سنگھ کو گرفتار کیا۔ 

گرفتاری کے خلاف مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور راستے بند کر دیے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فروری میں حفاظتی ضمانت کے حکومتی وعدے پر ہتھیار ڈال دیے تھے لیکن اب انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ 

اِمپھال کے کئی اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور انٹرنیٹ سروس 5 روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ریاست میں نسلی بنیادوں پر شدید تقسیم کے باعث تفتیشی حکام کو گرفتاریوں کے دوران میتی اور کوکی کمیونیٹیز کی جانب سے  مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

خیال رہے کہ منی پورمیں مئی 2023 سے شروع ہونے والے فسادات میں اب تک 260 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 50 ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :