Time 09 جون ، 2025
کھیل

پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا

پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا
فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا۔

 پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے 2,2 گول کیے تھے، دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو 2-0  سے ہرا دیا، فرانس کے کلیان امباپے (Kylian Mbappe) کے انٹرنیشنل گولز کی ففٹی بھی مکمل ہوگئی۔

مزید خبریں :