پاکستان

ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، ترجمان سندھ حکومت

ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، ترجمان سندھ حکومت
فوٹو: فائل

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نےکہا ہےکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، افسوس ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی گٹر کھلوانے  اور کبھی صفائی کروانے خود آنا پڑتا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ جہاں لوکل گورنمنٹ مشینری کام نہ کرتی ہو وہاں وزیراعلیٰ کو اشتہارات دینے پڑتے ہیں۔

 سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کام کیا۔کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ میں صفائی بے مثال ہے، سندھ میں میئر اور چیئرمینز کا کام مثالی ہے، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعدسندھ کے عوامی نمائندوں نے بھرپور محنت کی ہے۔

 ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اس عیدکے اصل ہیرو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ورکر ہیں۔

مزید خبریں :