Time 09 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

جیو فلمز کی دیمک پاکستانی سنیما کی سب سے بڑی ہارر فلم بن گئی

جیو فلمز کی دیمک پاکستانی سنیما کی سب سے بڑی ہارر فلم بن گئی
فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان کی سب سے بڑی ہارر فلم دیمک نے بڑی عید کا میلہ لوٹ کر سب کو حیران اور خوفزدہ کردیا ہے۔

پہلے 2 دن 7 کروڑ روپےکا بزنس کرنے والی فلم نے عیدکا میلہ لوٹ لیا ہے، جیو فلمز کا شاہکار دیمک نے پاکستانی شائقین کو ناصرف خوفزدہ کیا بلکہ ان پر ہیبت طاری کردی، جس نے دوسروں کو بھی یہ فلم دیکھنےکے لیے قائل کردیا ہے۔

فلم میں ثمینہ پیرزادہ کی ناقابل فراموش اداکاری نے دل موہ لیے ہیں، تاریخی بزنس کرکے دیمک پاکستانی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی ہارر فلم بن گئی ہے، فلم شائقین کو خوف اور جذبات کی نئی دُنیا میں لے گئی ہے۔ وحشت، تجسس، جنات اور خاندانی رشتوں کی الجھنوں پر مبنی یہ فلم شائقین کے لیے ایک بالکل نیا اور منفرد تجربہ ثابت ہوئی ہے۔

 ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی، ہدایت کار رافع راشدی اور عائشہ مظفر کی تحریر سے مزین اس فلم میں نا صرف خوف اور تھرل ہے بلکہ معاشرتی مسائل اور جذباتی لمحات کو بھی بڑی خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر سینئر فنکار شامل ہیں۔

فلم ”مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ“ کے تحت ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔

دیمک دیکھنے والوں نےجیو کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ یہ فلم بالی وڈ کی ٹکر کی ہے، اداکاروں نے اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے ہیں۔

یاد رہے کہ ”جیو فلمز“اس سے قبل بھی کئی شاہکار فلمیں ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر“ پیش کرچکا ہے ۔

مزید خبریں :