10 جون ، 2025
سکھر: پاکستان سے بھارت گئے ہندو میاں بیوی کو ممبئی میں قتل کردیا گیا۔
مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی سپنا اور داماد سنجے بہتر مستقبل کے لیے بھارت منتقل ہو گئے تھے، وہاں چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ انہیں قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں آج ہی ممبئی پولیس نے فون پر بتایا کہ ان کے بیٹے اور بہو کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں اور ان کو خنجر کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے جب کہ مقتولین کے دو بیٹے پولیس کی تحویل میں ہیں۔
مقتول کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹےکا ممبئی میں ڈرائی فروٹ کا کاروباربھی اچھا خاصا چل رہا تھا، بھارتی پولیس قتل کی مختلف وجوہات بتا رہی ہے۔
ہندو پنچایت کے مکھی ایشورلال کے مطابق خدشہ ہےکہ بھارتی حکومت انصاف دینے میں تاخیر کرےگی،دونوں کی لاشیں پاکستان لائی جائیں تاکہ ان کی آخری رسومات پاکستان میں ادا کرسکیں۔