Time 10 جون ، 2025
کھیل

18 سالہ کینیڈین سوئمر سمر میکنٹوش نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

18 سالہ کینیڈین سوئمر سمر میکنٹوش نے ایک اور عالمی ریکارڈ  قائم کر دیا
سمر میکنٹوش نے کینیڈین سوئمنگ ٹرائلز میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا/فوٹوفائل

18 سالہ کینیڈین سوئمر سمر میکنٹوش نے ایک اور عالمی ریکارڈ  قائم کردیا۔

سمر میکنٹوش نے کینیڈین سوئمنگ ٹرائلز میں  200 میٹر میڈلے  کے دوران عالمی نیا ریکارڈ قائم کیا۔

سمر میکنٹوش کا ریکارڈ وقت 2 منٹ 05.7 سیکنڈ رہاجو  سمر میکنٹوش کا اس ایونٹ میں تاریخ کا تیسرا تیز ترین وقت تھا۔

سمر میکنٹوش سے قبل  ہنگری کی کاٹینکا ہوسزو نے 2015 میں 2 منٹ 06.12 سیکنڈ کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ٹرپل اولمپک گولڈ میڈلسٹ سمر میکنٹوش نے ہفتے کو 400 میٹر فری اسٹائل میں عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید برآں کینیڈین ٹین ایجر نے 800 میٹر فری اسٹائل میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

مزید خبریں :