10 جون ، 2025
آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے اسکول میں فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہناہےکہ حملے میں 9 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص ہائی اسکول کا طالب علم ہی تھا، جس نے اسکول میں فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس کے بعد اسکول کو خطرہ سے باہر قرار دیا گیا ہے۔