Time 10 جون ، 2025
پاکستان

عمران خان تعاون نہیں کررہے، پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں ہوسکے: تفتیشی افسر

عمران خان تعاون نہیں کررہے، پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں ہوسکے: تفتیشی افسر
پولیس ٹیسٹ نہیں کرسکتی لہٰذا مزید مہلت نہ دی جائے: وکیل بانی پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

لاہور: تفتیشی افسر نے عدالت کو عمران خان کی جانب سے ٹیسٹ میں تعاون نہ کرنے سے آگاہ کردیا۔

تفتیشی افسر نے انسداد دہشتگردی کی عدالت  کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تعاون نہیں کررہے جس کے باعث نہ پولی گراف اورنہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہوسکا، دونوں ٹیسٹ ضروری ہیں جس کیلئے مزید مہلت دی جائے۔

اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پولیس ٹیسٹ نہیں کرسکتی لہٰذا مزید مہلت نہ دی جائے۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کوئی عام ملزم ہوتا تو اب تک ٹیسٹ ہوچکا ہوتا۔

مزید خبریں :