Time 10 جون ، 2025
دنیا

برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت 5 ممالک نے انتہا پسند اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کردیں

برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت 5 ممالک نے انتہا پسند اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کردیں
فوٹو: فائل

لندن: فلسطینیوں کے خلاف تشدد پر اکسانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت 5 یورپی ممالک نے اسرائیل کے 2 انتہاپسند وزرا پر پابندیاں عائد کر دیں۔

برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور ناروے  نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ اقدام ’فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے سلامتی، وقار اور خطے میں دیرپا استحکام کی ضمانت دینے کا واحد راستہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ  اتمار بن گویر اور بیزلیل اسموتریچ نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہوا دی، یہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

پابندیوں کے تحت ان 5 ممالک میں دونوں وزرا کے اثاثے منجمد کیے جا سکتے ہیں اور ویزوں پر پابندی لگ سکتی ہے۔

دونوں وزرا مسلسل بین الاقوامی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روکنے کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ اتمار بن گویر نے حال ہی میں کہا تھا کہ اسرائیل کو ’غزہ کے رہائشیوں کی رضاکارانہ ہجرت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے‘ جبکہ اسموتریچ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ’غزہ مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا‘۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک اسرائیلی حکومت کو متعدد بار متنبہ کر چکے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔

مزید خبریں :