Time 10 جون ، 2025
پاکستان

کمالیہ: 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی

کمالیہ: 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی
کمالیہ کی سبزی منڈی میں بھنڈی کی قیمت 50 روپے من تک گر گئی— فوٹو: اسکرین گریب

پنجاب کے شہر کمالیہ کی سبزی منڈی میں 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی۔

کمالیہ بھنڈی کی پیداوار کے لحاظ سے ملک بھر میں مشہور ہے لیکن عیدالاضحیٰ کے باعث سبزی منڈیاں بند ہونے سے کمالیہ شہر میں ہی کاشت کاروں اور دکانداروں کو بھنڈی ایک روپے فی کلو میں بیچنی پڑ رہی ہےلیکن ایک روپے کلو میں بھی بھنڈی نہیں بک رہی۔

کمالیہ کی سبزی منڈی میں بھنڈی کی قیمت 50 روپے من تک گر گئی اور چند دن قبل تک 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی۔

یہی نہیں کمالیہ سے روزانہ کی بنیاد پر دوسرے شہروں کو جانے والی بھنڈی کی 300 کے قریب گاڑیاں بھی نہیں جاسکیں۔ 

کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بھنڈی 48گھنٹوں بعد خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے اور دوسرے شہروں میں برف لگا کر اسے پیک کرکے بھیجا جاتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ عید پر کھیت سے منڈیوں تک فراہمی رکنے سے بھنڈی کی قیمت گری اورقیمت گرنے سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

مزید خبریں :