Time 10 جون ، 2025
دنیا

ایران: دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی

ایران: دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے9 جنگجوؤں کو  پھانسی دے دی گئی
فوٹو: فائل

تہران: دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 9 جنگجوؤں کو  پھانسی دے دی گئی۔

مغربی ایران میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کردی۔

محمد پاکپور کے مطابق  ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کرلیا تھا۔

محمد پاکپور کا کہنا تھا کہ جنگجوؤں کے ساتھیوں نے خودکش دھماکےکرکے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

پاسدارن انقلاب کے کمانڈر کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کرنے پر 9 ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔

مزید خبریں :