10 جون ، 2025
اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے انتالیس اعشاریہ پانچ ارب روپے مختص کیےگئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے 11 نئے دانش اسکول بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، ان میں سے تین دانش اسکول آزاد کشمیر، تین گلگت بلستان، چار بلوچستان اور ایک اسلام آباد میں قائم ہوگا، اس کے لیے نو اعشاریہ آٹھ ارب روپے مختص کیےگئے ہیں۔
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے بھی تین ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کے مطابق بے نظير انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ خاندانوں تک بڑھایا جائےگا، پروگرام کے بجٹ میں 21 فیصد اضافہ کرکے 716 ارب کرنےکی تجویز ہے۔