پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد ٹیکس کیسز نمٹادیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد ٹیکس کیسز  نمٹادیے
جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ نے دو ماہ میں 173 کیسز 424 ارب روپے کے ٹیکس کیسز نمٹائے اور حکم امتناع ختم کیا— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ٹیکس اور ریونیو کیسز جلد نمٹانے کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ قائم کیا گیا تھا جس نے دو ماہ میں ریکارڈ ٹیکس کیسز کا فیصلہ سنایا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ نے دو ماہ میں 173 کیسز 424 ارب روپے کے ٹیکس کیسز نمٹائے اور حکم امتناع ختم کیا۔

جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے اس سال 20 جنوری کو بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھایا، دونوں ججز کا کیسز سن کر جلد فیصلہ کرنے کی شرح دیگر ججز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

اسی طرح جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 150 ارب روپے کی ٹیکس ریکوری کے 94 کیسز نمٹائے۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے 36 ارب روپے کے ٹیکس کیسز پر حکم امتناع ختم کیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ٹیکس کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

مزید خبریں :