Time 11 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

والدہ کے انتقال کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی: فلم اسٹار شاہد کا انکشاف

والدہ کے انتقال کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی: فلم اسٹار شاہد کا انکشاف
جب میں 9 سال کا تھا تو میری والدہ کا انتقال ہوگیا جس پر مجھے بہت دکھ ہے: پروگرام میں گفتگو/ اسکرین گریب

پاکستانی فلم اسٹار شاہد نے اپنی زندگی سے متعلق ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

سینئر اداکار شاہد حمید کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے جنہوں نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں  کام کیا اور انڈسٹری کو کئی ہٹ فلمیں دیں۔

حال ہی میں سینئر اداکار نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کیا۔

اداکار نے دوران انٹرویو اپنی والدہ کو یاد کیا اور بتایا کہ جب وہ 9 سال کے تھے تو ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا،جس پر انہیں بہت دکھ ہے، جیسے ہی وہ اپنی والدہ کے پاس آئے تو ان کا انتقال ہوگیا، گھر کے باہر لوگ موجود تھے ڈاکٹر طبی معائنہ بھی کررہے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ ایسا ہی ایک سین انہوں نے اپنی فلم میں بھی کیا تھا جو ان کیلئے بہت مشکل رہا۔

اپنی زندگی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد انہوں نے 14 سال کی عمر میں خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی اور انہیں بہت دکھ ہے کہ وہ اپنے کام کی وجہ سے فیملی کو ٹائم نہ دے سکے۔

مزید خبریں :