Time 11 جون ، 2025
دلچسپ و عجیب

برازیل میں بظاہر جیتی جاگتی نظر آنے والی گڑیا رکھنا تنازع بن گیا

برازیل میں بظاہر جیتی جاگتی نظر آنے والی گڑیا رکھنا تنازع بن گیا
شوقیہ گڑیا جمع کرنے والی خواتین اس رجحان کو آرٹ اورتھراپی قرار دے رہی ہیں

برازیل میں بظاہر جیتی جاگتی نظر آنے والی گڑیائیں رکھنے کا جنون سیاسی اور سماجی تنازع کی صورت اختیار کر گیا۔

’ری بورن ڈولز‘ کہلانے والی یہ گڑیائیں دیکھنے میں انتہائی حقیقی لگتی ہیں، ان گڑیاؤں کی منظر عام پر آنے والی وڈیوز میں کئی خواتین انہیں پارک میں گھوماتی پھراتی نظر آرہی ہیں۔

امریکی اخبار کےمطابق ان گڑیاؤں کو عوامی مقامات پر لے جانے پر پابندی سے متعلق برازیل میں 30 سے زائدقانون ساز بل پیش کیے جا چکے ہیں۔

ویڈیوز میں کچھ خواتین گڑیاؤں کو اسپتال لے جاتی بھی نظر آئیں جس کے بعد برازیل کی ریاست ایمازوناس کے رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ کچھ خواتین گڑیا کے لیے سرکاری فوائد مانگ رہی ہیں جس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کی کونسل نے4 ستمبر کوبطور گڑیا بنانے والے فنکاروں کا دن منانے کی منظوری دی جو میئر نے ویٹو کر دی۔

دوسری جانب شوقیہ گڑیا جمع کرنے والی خواتین اس رجحان کو آرٹ اورتھراپی قرار دے رہی ہیں۔

مزید خبریں :