Time 11 جون ، 2025
جرائم

مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف

مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف
ناجائزکٹوتیوں پر38ریٹیلرزاور ایجنٹوں پر مقدمات درج اور ملی بھگت پربی آئی ایس پی کے 3 اہلکار معطل کردے گئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرانعم حفیظ— فوٹو: اسکرین گریب

مظفر گڑھ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سینٹرز پر چھاپوں میں خواتین کی امدادی رقوم میں سے 2 سے 3 ہزار روپے کی ناجائز کٹوتیاں سامنے آگئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز پر چھاپے جاری ہیں۔

گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایک بار پھر برقعہ پہن کر بی آئی ایس پی کے شاہ جمال سینٹر پہنچ گئیں جہاں ان کی موجودگی کا علم ہونے پر ڈیوائس آپریٹرز اور ایجنٹ تو فرار ہوگئے تاہم شکایت پر بی آئی ایس پی سینٹر حکام نے تین افسران کو معطل کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے سینٹرز پر چھاپوں کے دوران مستحق خواتین کی رقوم سے 2  سے 3 ہزارکی ناجائز کٹوتیاں سامنے آئیں۔

پولیس کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اب تک 38 ڈیوائس آپریٹرز اور ایجنٹ کے خلاف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جبکہ 150 ڈیوائسز بھی بند کرادی گئی ہیں۔

مزید خبریں :