Time 11 جون ، 2025
پاکستان

پاکستان کا سفارتی وفد دورہ برطانیہ کے بعد برسلز پہنچ گیا

پاکستان کا سفارتی وفد دورہ برطانیہ کے بعد برسلز پہنچ گیا
پاکستانی سفارتی وفد یورپی یونین اور بیلجیم کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا، بھارت کے پاکستان مخالف جارحانہ اقدامات سے یورپی حکام کو آگاہ کرے گا— فوٹو: 

پاکستان کا سفارتی وفد دورہ برطانیہ کے بعد بیلجیم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا۔

پاکستانی سفارتی وفد یورپی یونین اور بیلجیم کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا اور وفد بھارت کے پاکستان مخالف جارحانہ اقدامات سے یورپی حکام کو آگاہ کرے گا۔

سفارتی وفد ملاقاتوں میں غلط معلومات پر مبنی بھارتی مہم کا مؤثر جواب دے گا۔

برسلز  پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفد کی رکن شیری رحمان کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں اور بھارت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے، ہم اپنی خارجہ پالیسی اور ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

فیصل سبز واری نے کہا کہ تمام میٹنگز میں ہمارے مؤقف کی پذیرائی ہوئی ہے، وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا پر واضح کردیا کہ اپنے بچوں اور سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کا سفارتی وفد امریکا اور برطانیہ کا دورہ کرچکا ہے جہاں دونوں ممالک کے حکومتی حکام اور پارلیمنٹرینز سے ملاقاتیں کیں۔

مزید خبریں :