Time 12 جون ، 2025
دنیا

امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی

امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی
فوٹو: فائل

امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دے دی۔

امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ سے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دی ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت اور سلامتی ہماری ترجیح ہے۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے، سینٹ کام خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دوسری جانب  امریکا نے بحرین اور عراق سے بھی غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کر دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال پر ہدایات جاری کیں البتہ امریکی حکام کی طرف سے سکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزید خبریں :