Time 12 جون ، 2025
کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: جنوبی افریقا کی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف مشکلات کا شکار

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: جنوبی افریقا کی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف مشکلات کا شکار
فوٹو: ایکس

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہے۔

بدھ کو لارڈز میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دی۔

ان کا فیصلہ شروع میں بہتر ثابت ہوا۔رباڈا اور یانسن ایک ایک کر کے وکٹیں گراتے رہے ، 67 رنز پر 4 آسٹریلوی بیٹر آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ویبسٹر نے اچھی بیٹنگ کی ، دونوں نے ففٹیز بنائیں ، اسمتھ 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ویبسٹر نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

 ان کے بعد ایلکس کیری نے 23 رنز بنائے  لیکن پھر پوری آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا  جبکہ مارکو یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ 

جواب میں جنوبی افریقا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا ۔ پہلے اوور میں پہلی وکٹ گری اور کھیل کے اختتام تک 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، جب پہلے دن کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقا کا اسکور 4 وکٹ پر 43 رنز تھا۔

کپتان باووما 3 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 8 رنز بنا کرناٹ ٓآؤٹ تھے ۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2، پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 169 رنز درکار ہیں۔

مزید خبریں :