Time 12 جون ، 2025
پاکستان

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید خبریں :