Time 12 جون ، 2025
کاروبار

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
کےالیکٹرک نےاپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی/ فائل فوٹو

کراچی: کے الیکٹرک نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

جیو نیوز کے مطابق کےالیکٹرک نے  اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے  فی یونٹ بجلی 4 روپے 69 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہوگی۔ 

مزید خبریں :