Time 12 جون ، 2025
پاکستان

بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن، پاکستان میں ایک کروڑ بچے مزدوری کرنے پر مجبور

بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن، پاکستان میں ایک کروڑ بچے مزدوری کرنے پر مجبور
ترقی پذیر ممالک چائلڈ لیبر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان نے چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے: وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو

آج بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک چائلڈ لیبر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان نے چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غذائیت اور تعلیم کے پروگرام شروع کیے ہیں، دانش اسکول سسٹم بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کررہا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز حکومت کے ساتھ مل کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچوں کو تعلیم دینا قومی ترقی کی ضمانت ہے۔

ادھر انسانی حقوق کی تنظمیوں کے مطابق بچوں کی مزدوری کی بڑی وجوہات غربت اورقانون پر عمل درآمدکا نہ ہوناہے جب کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ 

مزید خبریں :