Time 12 جون ، 2025
پاکستان

بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا

بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا
بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہو گی۔

واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔

مزید خبریں :