Time 12 جون ، 2025
جرائم

شکارپور میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

شکارپور میں کار  پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

شکار پور میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتاہے تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :